ڈرینج لائن میں پھنس کر مزدور ہلاک

حیدرآباد ۔ 9 جون (سیاست نیوز) نریڈ میڈ کے علاقہ میں صفائی کے دوران ڈرینج لائن میں پھنس کر ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ نریڈمیٹ پولیس کے مطابق 45 سالہ سورارم راجو جو پیشہ سے مزدور تھا، رینوکا کالونی نریڈمیٹ میں رہتا تھا، وہ کل وائی وی کالونی میں ایک ڈرینج لائن میں کام کررہا تھا کہ پھنس کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔