ڈریم انڈیا گروپ کا 300 ایکڑ پر ڈریم پراجیکٹ

برینڈ ایمبیسیڈر انیل کپور کے ہاتھوں پیر کو رسمی افتتاح
حیدرآباد ۔ 20 مئی (پریس نوٹ) ڈریم انڈیا گروپ نے جو آٹھ سالہ تجربہ کا حامل اور حیدرآباد کا معروف گروپ ہے، جس کے آسٹریلیا، سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ میں دفاتر اور رئیل اسٹیٹ کاروبار بھی ہیں، وہ انفراسٹرکچر کے فروغ، درآمد و برآمد کے علاوہ صحت و طب کے شعبوں میں بھی سرگرم ہے، 300 ایکر اراضی پر تفریح گاہوں کے ساتھ گھروں کی تعمیر کا ایک بڑا پراجکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد شہر کے مضافات میں باغات لگاتے ہوئے گاہکوں کو امکنہ کی سہولتوں سے آراستہ گھر فراہم کرنا ہے۔ ڈریم انڈیا گروپ کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر سید رفیع اسحاق نے اس گروپ نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور کو اپنا برینڈ ایمبسیڈر بنایا ہے۔ رفیع نے مزید کہاکہ انیل کپور 22 مئی کو حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں منعقد شدنی تقریب میں ڈریم انڈیا پراجکٹ کا رسمی طور پر آغاز کریں گے۔ ڈریم انڈیا کے ڈیریم ریزارٹ پر اجکٹ میں گاہکوں کو اوپن پلاٹس اور زرعی پلاٹس خریدتے ہوئے سیروتفریح کی پرتعیش سہولتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ یہ پراجکٹ ڈریم انڈیا گروپ اور مشرق وسطیٰ کے ساجھیدار الحبہ رئیل اسٹیٹ اور معاون ساجھیدار انٹیگریٹی وینچرس کے تعاون و اشتراک کا نتیجہ ہے۔ الحبہ رئیل اسٹیٹ مشرق وسطیٰ میں گاہکوں اور ہمارے درمیان رابطہ کا  ایک اہم ذریعہ ہے۔ رفیع اسحاق نے کہا کہ یہ پراجکٹ آئندہ چند سال میں مکمل ہوجائے گا جس کا ابتدائی تخمینہ 250 تا 300 کروڑ روپئے ہے۔ یہ پراجکٹ شمس آباد میں راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب شروع کیا جارہا ہے۔