سڈنی ۔29نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیائی ڈریسنگ روم ہیوز کے بغیر پہلے جیسا کبھی نہیں ہوگا ۔ یہ الفاظ ادا کرتے ہوئے کلارک کی آنکھوں میں آنسو دکھائی دیئے ۔ہیوز جو کہ باؤنسر کی وجہ سے شدید زخمی ہوکر دواخانہ میں شریک ہوئے تھے تاہم گذشتہ روز ان کا انتقال ہوگیا ۔ اس موقع پر کلارک نے کہا کہ الفاظ سے ساتھی کھلاڑی کی جدائی اور اس نقصان کو ظاہر کرنا ناممکن ہے ۔ کلارک نے کہا کہ ہیوزکرکٹ کو جنون کی حد تک پسند کرتے تھے اور ہم ان کی کمی کو شدت سے محسوس کریں گے۔ کلارک کے بموجب ہیوز کی موت دنیائے کرکٹ کا بڑا نقصان ہے ۔