ڈراویڈ کو کوچ بنانا بہترین فیصلہ : کیون پیٹرسن

نئی دہلی۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کی جانب سے راہول ڈراویڈ کو انڈیا اے اور انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کوچ بنائے جانے کے فیصلے کو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک بھی ایک بہترین فیصلہ قرار دیا جارہا ہے جیسا کہ متنازعہ انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن نے اس فیصلہ کو ایک بہترین اقدام قرار دیا ہے۔ پیٹرسن نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے راہول ڈراویڈ کو انڈر 19 اور انڈیا اے ٹیم کا کوچ بنائے جانے کے بعد ہندوستان کے نوجوان ابھرتے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع ملے گا کیونکہ ڈراویڈ ایک بہترین کھلاڑی ہونے کے علاوہ موجودہ دور کی کرکٹ میں بھی خود کی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔