ڈرائیوڈر سے ٹکراکر لاری الٹ گئی

بھینسہ /30 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ نرمل قومی شاہراہ پر بھینشہ شہر کے پاور ہاوز کے قریب صبح کی اولین ساعتوں میں آم سے بھری لاری کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے لاری ڈیوا:لار سے ٹکراکر الٹ گئی جس میں کرشماتی طور پر ڈرائیور اور کلینر محفوظ ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ایک لاری آندھراپردیش ضلع کرشنا سے گجرات ( سورت ) جاری تھی لیکن صبح کی اولین ساعتوں میں لاری کے سامنے کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے لاری بھینسہ نرمل قومی شاہراہ پر ڈیوائڈر سے ٹکرا کر الٹ گئی ۔ جبکہ اس حادہث کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ پیش آسکتا تھا لیکن صبح کے اوقات میں قومی شاہراہ پر ٹریفک نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس ضمن میں بھینسہ سب انسپکٹر آف پولیس عبدالنظیر نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔