ڈرائیور کی لاپرواہی سے بس حادثہ کا شکار ‘کئی مسافرین زخمی

کلواکرتی ۔ 4 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حیدرآباد سے رات دس بجے روانہ ہو کر اچم پیٹ جانے والے بس رات ایک بجے ڈنڈی سے تین کیلو میٹر پر آروے پلی کے پاس سڑک سے نیچے اتر کر درخت سے ٹکرا گئی ۔ بس میں موجود مسافروں کے مطابق بس ڈارئیور پر نیند کا غلبہ طاری تھا اور اتنا غلبہ تھا کہ قریب 1/4 کیلو میٹر تک بس سڑک سے نیچے اتر کر چلتی رہی اور سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی ۔ اس حادثہ میں ڈرائیور اور مسافروںکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد حیدرآباد علاج کے لئے روانہ کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔