ڈرائیور ٹینکر کے ساتھ جھلس کر ہلاک

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ناچارم کے علاقہ میں پیش آئے واقعہ میں ایک ڈرائیور ٹینکر کے ساتھ جھلس کر خاکستر ہوگیا ۔ ناچارم پولیس کے مطابق 30 سالہ کے سرینواس جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔

کیمیکل ٹینکر چلاتا تھا ۔ جس کا تعلق وشاکھا پٹنم سے بتایا گیا ہے ۔ کل وہ ٹینکر لے کر آئی ڈی اے ملاپور آیا تھا اور گاڑی خالی کروانے کے بعد اس نے ٹینکر میں کیمیکل کی موجودگی جانچ کے لیے ماچس جلاکر دیکھ رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا اور سرینواس گاڑی کے ساتھ جھلس کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔