ابوظہبی ۔ یکم نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کیانفارمکھلاڑی یونس خان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو شکست دینے کی خواہش ضرور ہے تاہم یہ ہنوز دور ہے۔ آسٹریلیا کی میچ میں مشکل ضرور ہے تاہم ابھی کچہ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔ دوسرے ٹسٹ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کرنے والے یونس خان کے بموجب پریکٹس میں آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی خامیاں دیکھتا تھا۔ خوش قسمتی سے ٹسٹ سیریز شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل امارات آگیا تھا، نیٹ پریکٹس کے دوران حریف ٹیم کو کھیلتا ہوا دیکھنے سے فائدہ ہوا۔ دنیا کی مضبوط ٹیم کیخلاف اپنے مظاہرہ پر خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈبل سنچری پر نہیں بلکہ ٹیم کی میچ پر گرفت پر خوش ہوں۔ جارحانہ کھیل کے باعث آسٹریلیا ٹاپ پر ہے ابھی میچ جیتنے کے لئے ہمیں بہت محنت کرنا ہوگی۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر ٹیم سے اخراج کو یاد کیا اور کہا کہ اس دوران ہمت نہیں ہاری، یہاں کچھ ثابت کرنے نہیں آیا صرف پاکستان کو کامیابی دلانے میں مدد کرنا چاہتا ہوں۔ تماشائیوں کی بھاری تعداد میں موجودگی نے کافی حوصلہ دیا۔ 170 رنز پر بیٹنگ کے دوران تھکاوٹ محسوس ہونے لگی تھی لیکن جب ہم وطنوں کو اسٹیڈیم میں آتا دیکھا تو پھر سے تازہ دم ہوگیا۔ دوسری جانب ٹیم کے کوچ وقار یونس نے بھی یونس خان کی تاریخ ساز بیٹنگ کو سراہا۔ کپتان مصباح الحق تو کہتے ہیں کہ یونس خان جیسے تجربہ کار بیٹسمین نے زبردست کارکردگی دکھا کر تمام کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کر دیا ہے۔ یونس خان نے سیریز کے دوسرے ٹسٹ میں ڈبل سنچری بناکرکے ایک مرتبہ پھر سب کے دل جیت لئے ہیں۔