ڈاکٹر ملکارجن کھرگے کے حق میں انتخابی مہم

گلبرگہ 9؍اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال کے علاقے مومن پورہ کے 7وارڈس اور شاہ بازار بلاک کے4وارڈس میں کانگریس پارٹی کی پدیاتر ریالی بڑے دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ نکالی گئی۔ اس ریالی میں ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے اُمیدوار حلقہ لوک سبھا گلبرگہ، ضلع نگرا ن کار وزیر جناب قمرالاسلام، محمد اصغرچلبل ترجمان ضلع کانگریس و صدر گلبرگہ شمال بلاک کانگریس، بھاگن گوڑا پاٹل صدر ڈ ی سی سی ،سابق ریاستی وزیر درشنا پور کے علاوہ پارٹی کارکنان گھر گھر جاکر عوام سے کانگریس پارٹی کوووٹ دینے کی گذارش کرتے ہوئے پدیاترا کی۔ پدیاترا میں خواتین نوجوانوں اور کانگریس قائدین، کارپوریٹرس ، سابق کارپوریٹرس اور ہر علاقے کی اہم شخصیات موجود تھے۔ اُردو میں بک لیٹ ، ہینڈ بل، نمونہ بیالٹ پیپر اور کنڑا کے ہینڈ بل تقسیم کئے گئے ۔

حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال میں کانگریس لہر تیزی سے چل رہی ہے اور اس اسمبلی حلقہ میں کسی دوسری پارٹیوں کا کوئی اثر نہیں دیکھائی دے رہا ہے ۔ اس لئے کے یہاں سے الحاج قمرالاسلام صاحب منتخب ہوئے اور یہ ان کا مضبوط قلعہ مانا جاتا ہے ۔ دوسری طرف شاہ بازار میں بھی کثیر تعداد میں کانگریسی کارکنان دکھائی دیئے۔ شری ملیکارجن کھرگے اور جناب قمرالاسلام نے اخباری نمائندوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مرکزی و ریاستی حکومت اور جناب قمرالاسلام کے اقلیتی نواز کار کردگیوں کو بتایا اور کانگریس پارٹی کو ووٹ دیکر فرقہ پرست پارٹی بی جے پی کو شکست دینے کی اپیل کی ۔ محمداصغر چلبل نے شروع سے آخر تک ان دونوں پدیاترائوں کی قیادت کی۔ اس موقع پر کارپوریٹرس میں اجمل گولہ، محمد شفیع، اعظم پٹیل، حبیب احمد روسہ، انارائوبینورے ، شنکر سنگھ، یلپا نائکوڑی، عالیہ شیرین مئیر، عبدالقدیر چونگے سابق صدر آشریہ کمیٹی، عبدالرحیم مرچی سیٹھ، صمد خان، عادل سلیمان سیٹھ، وجئے کمار پاٹل، شیواجی،خسرو جاگیردار، محمد آصف گتہ دار ، عبدالعزیز کے علاوہ کانگریس کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔