ڈاکٹر ست نارائن RMP ڈاکٹر اسوسی ایشن کے صدر منتخب

گمبھی راؤ پیٹ ۔ یکم ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ منڈل کی سطح پر RMP اور PMP ڈاکٹر اسوسی ایشن کے انتحابات عمل میں لائے گئے جس میں گمبھی راؤ پیٹ مستقر کے ڈاکٹر ست نارائن کو صدر کی حیثیت سے پی لکشمی نرسمہلو کو نائب صدر ، سی ایچ چرنجیوی کو سکریٹری ، کے پربھاکر کو جوائنٹ سکریٹری ، جی سنجیلو کو کیاشر کے علاوہ سید قطب الدین ، وجئے کمار ، آر دیویا ، پی سدانندھم ، کرناکر راجو کو مشیران کمیٹی مقرر کیا گیا ۔ اس موقع پر نو منتخب صدر PMP – RMPڈاکٹر اسوسی ایشن ڈاکٹر ست نارائن نے انہیں اس عہدے پر نامزدگی میں تعاون کرنے والے تمام ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے مسائل کی یکسوئی کیلئے ٹھوس اقدامات کا تیقن دیا ۔