ڈاکٹر ریشماں انجم کو نمایاں کارکردگی پر دہلی میں ایم سی ایس پی قومی سطح کا ایوارڈ

سنگاریڈی۔/25 اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سنگاریڈی کے کونڈہ پور منڈل کے پبلک ہیلت سنٹر ( پی ایچ سی ) میں بحیثیت اسسٹنٹ سیول سرجن خدمات انجام دینے والی ڈاکٹر ریشماں انجم ( ایم بی بی ایس ) کو ان کی نمایاں خدمات و کارکردگی پر سال 2018 کے میڑنل اینڈ چائیلڈ سروائل پروگرام ( ایم سی ایس پی ) قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا۔ قبل ازیں ایم سی ایس پی کی ٹیم نے ساؤتھ انڈیا کی مختلف ریاستوں جیسے تمل ناڈو، کرناٹک، آندھرا پردیش اور ریاست تلنگانہ کے پی ایچ سی سنٹرس کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ریشماں انجم کی بہترین و نمایاں کارکردگی کے عوض انہیں قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا ۔24 اپریل کو نئی دہلی میں منعقدہ ایک پُراثر تقریب میں ڈاکٹر بلبل سود سکریٹری ایم سی ایس پی کے ہاتھوں ڈاکٹر ریشماں انجم کو قومی سطح کے ایم سی ایس پی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر ریشماں انجم اسسٹنٹ سیول سرجن نے آج میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2015 میں ضلع سطح پر بسٹ میڈیکل آفیسر ایوارڈ اور سال 2017 بسٹ ٹیوبک ٹومی سرجن ایوارڈ حاصل ہوا، اور اب سال2018 میں قومی سطح کا ایم سی ایس پی ایوارڈ حاصل ہونے پر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اور لسلی یو ایس اے صدر و سی ای او ہیلت آرگنائزیشن اور ڈاکٹر امیت شاہ چیف آفیسر و دیگر عہدیداران موجود تھے۔