ڈاکٹر حق ایڈیڈ اسکول میں کمسن طلباء کو انعامات

کرنول /18 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر حق ایڈیڈ یوپی اسکول کرنول میں کمسن طلباء کو یوم آزادی کے موقع پر تقریری تحریر ی مقابلوں میں شاندارمظاہر ہ کرنے پر بزم اردو کرنول کی جانب سے انعامات پیش کیے گئے اس موقعہ پر آل میوہ کے صدر سید حسین طلباء سے ستائش کی کہ وہ خوب پڑھ لکھ کر والدین کا نام روشن کریں اور انہوں نے بزم اردو کے اراکین کو مبارکباد دی کہ ان کے لئے حوصلہ افزائی کی خاطر اس طرح کی تقریب منعقد کرنا اور انہیں انعامات پیش کرنا یقینا ان طلباء کے مستقبل کے لئے گارگر ثابت ہوگا اس تقریب میں بزم اردو کرنول کے سرپرست یوسف جمیل جامعی ‘جلیل ارم وغیرہ شریک رہے