ڈاکٹرس کی لاپرواہی پر خاتون کی موت ، ڈاکٹرس کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) ڈاکٹروں کی مبینہ لاپرواہی کے سبب ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ چیتنہ پوری پولیس کے مطابق 40سالہ للیتا جو اچم پلی علاقہ کے ساکن نتیانند کی بیوی کو شدید بخار تھا اور اس شکایت کے سبب اسے مقامی خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے رشتہ داروں کی شکایت پر ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔