ڈاکٹرس نے اٹھار ہ سال ایک شخص کے پیٹ سے نے نکالی قینچی

ہنوئی:انتظامیہ نے بتایا کہ اٹھارہ سالوں سے ایک شخص کے پیٹ میں پھنسی ہوئی قینچیوں کو ویتنام کی ڈاکٹرس نے نکالا۔

ای ایف ای نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویتنامی شخص کو قینچی کے متعلق ماہ ڈسمبر تک خبر نہیں تھی‘ مگرایک روڈ حادثے شکار ہونے کے بعد جب اس نے ایکسرے کرائی تو اسے اس بات کاپتہ چلا۔تین گھنٹوں کی سرجری کے دوران صوبہ تھائی نگوینکے ایک اسپتال میں ڈاکٹرس نے مذکورہ شخص کے پیٹ سے چھ انچ کی قینچیاں نکالی۔

رپورٹس کے مطابق قینچیاں پیٹ میں ٹوٹ کر بکھر گئی تھیں اور پیٹ کے بائیں حصہ سے برآمد ہوئی۔

مریض جس کی عمر 54سال کو قینچیوں کی وجہہ سے کبھی بھی تکلیف نہیں ہوئی جو پیٹ کے بائیں حصہ میں بیک کین جنرل اسپتال میں ایک اپریشن کے دوران سال1998میں رکھ دی گئی تھی۔

وزارتِ محکمہ صحت نے اس ضمن میں تحقیقات کا حکم بھی جاری کیاہے۔