ڈائیٹ کالج نظام آباد کی زبوں حالی ، ایس آئی او وفد کا دورہ

نظام آباد:16؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آئی او کے وفد نے طلباء کی شکایت پر ڈائیٹ کالج کادورہ کیا۔ ڈائیٹ کالج کے طلباء نے کالج کی خستہ حالی پر ایس آئی او کے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کالج کی تعلیمی وماحولیاتی صورتحال بہت ہی تشویشناک ہیںجس سے کئی طلبہ کالج میں داخلہ سے گریز کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ کالج میں بسس کی سہولت دستیاب نہ ہونے کی بناء پر طلبہ اپنی تعلیم کو ترک کر نے پر مجبور ہورہے ہیں۔ جس پر ایس آئی او کے وفد نے کالج میں موجود تمام طلباء وطالبات سے تفصیلات حاصل کی اور کالج کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر برادر حافظ جنید حفیظ صدر ایس آئی او نظام آباد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈائیٹ کالج میں طلبہ کو پینے کیلئے صاف پانی اور نہ ہی بسس کی سہولیات دستیاب ہیں۔ کالج کے احاطہ میں ہاسٹل ہونے کے باوجود بھی اسکا موثر طریقہ سے استعمال نہیں کیاجارہا ہے۔ مزید کہا کہ اردو میڈیم طلبہ کیلئے دس مضامین میں سے صرف دو مضامین کیلئے ہی اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور دیگر مضامین کیلئے طلبہ میں ٹیچرس کی شدّت سے کمی محسوس کی جارہی ہیں اور تقریباً چھ ماہ گذرنے کے بعد بھی طلبہ کیلئے کتابوں کا نظم نہیں کیا گیا۔ DSCکی جانب سے ڈائیٹ کالج نظام آباد کے لئے تین ڈپٹیشن دئیے گئے تھے جس میں متین ، خالدقیصری وعارف کے نام قابلِ ذکر ہیں۔

معلومات سے پتہ چلا ہے کہ متین سر کا ری کالج سے فارغ ہوگیا ہیں اور خالدقیصری کو بنا کسی وجہہ کے ڈپٹیشن کو خارج کردیا گیا۔ جس پر تمام کالج کے اسٹاف وطلبہ نے حکومت پر اپنی برہمی کا اظہار کیا۔بعد معائنہ کہ ایس آئی او کے وفد نے تفصیلی رپوٹ کیساتھ پرنسپل سے ملاقت کی۔ پرنسپل کی لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس آئی او کے افراد نے مسائل کو جلد ازجلد حل کرنے پر زور دیا۔ جس پر پرنسپل نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کالج کے انفراسٹکچر کیلئے جلد بجٹ سینکشن کر کہ تمام مسائل کو یکسوئی کے ساتھ قبل ازوقت دور کیا جائے گااورخالدقیصری سے ہوئی ناانصافی وتمام مضامین کیلئے ٹیچرس نہ ہونے پر اپنے آپ کو بری الزمہ قرار دیا اور کہا کہ DSCکی کاہلی کی وجہہ سے اردو میڈیم طلبہ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہیں۔ جواب کے ملتے ہی ایس آئی او وفد نے فوراڈائیٹ کالج کے طلبہ کے ساتھ DEOآفس پہنچے تاکہ کالج کے مسائل سے آگاہ کرسکے لیکن جیسے ہی ایس آئی او کے افراد DEOسے نمائندگی کے لئے آفس پہنچے تو DEOصاحب نے مختلف بہانے تراشتے ہوئے ملنے سے انکار کیا۔ جس پر برہم ہوکر تمام نے زبردستی چیمبر میں داخل ہوکر ڈائیٹ کالج کے مسئلہ پر جواب طلبی کی لیکن DEO بغیر جواب دئیے وہاں سے چل دئیے۔ اس موقع پر صدرِ ایس آئی او نے کہا کہ جب تک ڈائیٹ کالج کے مسائل کو حل نہیں کیا جائے گا تب تک ہم خاموش نہیں رہے گیںاور لگا تار DEO کو مسائل کی طرف متوجہ وحل کرانے کی بھر پور کوشش کرینگے۔ آخر میں تعلیم بیداری مہم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ کی سطح پر ’’ہماری تعلیم ۔۔۔معیاری تعلیم‘‘ کے نام سے /20 جون تا /27جون تک مہم منائی جارہی ہے جس کے تحت ایس آئی او کے ذمہ داران مقام پر طلبہ ، اسکولس وکالجس سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرینگے اور اسکولس وکالجس کے بہتر انفراسٹکچر کیلئے حکومت کے نمائندوں سے پر زور نمائندگی کی جائے گی ۔ایس آئی او کے اس قافلہ میں حافظ جنید حفیظ (صدر ایس آئی او نظام آباد) ، عبدالبصیرعلی (ڈسٹرکٹ پریسڈینٹ) ،محمدعامر خان (سٹی سکریٹری) ،عرفان خان، فرقان بیگ ودیگر ممبران موجود تھے۔