ڈائیل یوور ایس پی پروگرام

نظام آباد:18؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع پولیس کی جانب سے ہر ہفتہ منعقد کئے جانے والے ڈائیل یوور ایس پی پروگرام میں10 شکایتیں وصول ہوئی ہے۔ یہ بات انچارج ایس پی(اڈمین ) بی پانڈو نائیک نے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہفتہ کی طرح اس ہفتہ میں بھی صبح 10 بجے 11 بجے تک فون نمبر 08462-228433 پر نظام آباد، کاماریڈی، آرمور، بودھن سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والی عوام کی جانب سے 10 شکایتیں درج کروائی جس پر انچارج ایس پی نے ان شکایتوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس عہدیداروں کو اس مسئلہ کو حل کرنے کی ہدایت دی۔