ضلع نظام آباد میں اقلیتوں کی اسکیمات پر عمل آوری کا جائزہ
نظام آباد:4؍ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اسٹیٹ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ڈائریکٹر محمد وحید خان نے آج ضلع نظام آباد میں اسٹیٹ اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن کی اسکیمات کا جائزہ لینے کی غرض سے نظام آباد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے میناریٹی فینانس کارپوریشن آفس پہنچ کر عملہ سے تفصیلات حاصل کی انتخابی ضابطہ اخلاق کے نافذ کی وجہ سے ای ڈی میناریٹی فینانس کارپوریشن تربیتی پروگرام میں شرکت کی وجہ سے ان سے ملاقات نہیں کرسکے جبکہ عملہ نے اس بارے میں واقف کرواتے ہوئے کہا کہ جاریہ سال 1292 قرضہ جات کی فراہمی کا نشانہ مقرر کیاگیا تھا جس میں سے 1150 افرادکو قرضہ جات فراہم کئے گئے باقی 142افراد کو 31؍ مارچ تک قرضہ جات کی فراہمی کیلئے کوششیں جاری ہے ۔ ان افراد کو 4 کروڑ 55لاکھ 6 ہزار روپئے کے قرضہ جات مختلف بینکوں کے ذریعہ فراہم کئے گئے۔ مسٹر وحید خان نے بتایا کہ مسلم نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مختلف شعبوں میں تربیت کے علاوہ شخصی طورپر ترقی کیلئے راہ ہموار کی جارہی ہے تاکہ مالی طورپر مستحکم ہوتے ہوئے خودمختار بن سکے۔ نظام آباد میں جملہ 15 تربیتی مراکز چل رہے ہیں اپیک کے تعاون سے تربیتی پروگرامس کاماریڈی ، نظام آباد، بودھن میں دی جارہی ہے جن میں 522 افراد تربیت حاصل کررہے ہیں ۔
نظام آباد میں لنک کمپیوٹرس کے ذریعہ کمپیوٹر تربیت دی جارہی ہے مسٹر وحید خان نے لنک کمپیوٹر پہنچ کر لنک کمپیوٹر کے ڈائریکٹر ماجد خان سے ملاقات کی اور تفصیلات حاصل کی ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد کے علاوہ عادل آباد، کریم نگر کا بھی دورہ کیا جارہا ہے اور اس کی رپورٹ صدرنشین اقلیتی مالیاتی فینانس کارپوریشن کو دی جائے گی۔ آئندہ آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کیلئے رہنمائی کی جائے گی۔ انہوں نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام پر صدر کل ہند کانگریس شریمتی سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے علیحدہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کی ترقی میں اضافہ ہوگا انہوں نے ٹی آرایس، کانگریس اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ چندر شیکھررائو ہمیشہ دھوکہ بازی کرتے ہوئے آرہے ہیں ان پر اعتماد نہیں کیاجاسکتا کیونکہ یہ تلنگانہ کے قیام سے قبل تلنگانہ کو دینے والے افراد کے مکان کے روبرو چوکیدار کی طرح کام کرنا کا اعلان کیا تھا اور تلنگانہ کے قیام کے بعد اس سے انحراف کرنے سے ان کی دھوکہ بازی منظر عام پر آئی ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس مستحکم ہے۔ کانگریس کی وجہ سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ کا قیام عمل میں آیا ہے لہذا عوام اس بات کو محسوس کرتے ہوئے آنے والے دنوں میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے شریمتی سونیا گاندھی کو حقیقی اظہار تشکر کریں۔
٭ ٭ ٭