چیوڑلہ کے طلبہ کی نمایاں کامیابی پر تہنیت کی پیشکشی

چیوڑلہ۔یکم مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عائشہ تسنیم بنت محمد تاج الدین (مرحوم )جنہوں انٹر میڈیٹ سال اول میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 449 نشانات حاصل کئے۔ وہ گائتری جونیر کالج مہدی پٹنم کی طالبہ ہیں۔ ان کا ہال ٹکٹ نمبر 1860116263 ہے۔ اسی طرح محمد عبدالرحمن ولد محمد تاج الدین مرحوم نے ایس ایس سی میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 8.7 نشانات حاصل کئے ۔ وہ گوتم ہائی اسکول ریتی باؤلی کے طالب علم ہیں ، ان کا ہال ٹکٹ نمبر1822138820 ہے۔ طالبہ عائشہ تسنیم کی کامیابی پر اور محمد عبدالرحمن کی کامیابی پر کالج اور ہائی اسکول کے انتظامیہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سینئر جرنلسٹ چیوڑلہ محمد سراج الدین اور ان کے برادران محمد نصیر الدین، محمد مسیح الدین ( چھوٹو ) نے اپنے برادر زادہ اور برادر زادی کو امتیازی کامیابی حاصل کی کرنے پر ان کی گلپوشی کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔ اور مستقبل میں نیک تمناؤں کا اطہار کیا اور ساتھ ہی تعلیمی میدان میں ترقی کیلئے دعا دی۔

Leave a Comment