چیوڑلہ میں تقسیم وظائف پروگرام کا انعقاد

چیوڑلہ۔17ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ ایم ایل اے کالے یادیا اور ایم ایل سی نریندر ریڈی نے منڈل کے مختلف دیہی علاقہ جات میں مختلف زمروں کے تحت منظورہ وظائف تقسیم کئے ۔ موضع کمیٹا میں سرپنچ ہنمنت ریڈی کی قیادت میں آسرا اسکیم کے تحت منظورہ وظائف کا ایم ایل اے کالے یادیا نے افتتاح کیا ۔ موضع ریگڑی گھن پور میں سرپنچ رام ریڈی کی صدارت میں منعقدہ پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے وظائف تقسیم کئے ۔ موضع ہامینا میں سرپنچ ڈی گوپال ریڈی کی قیادت میں چیوڑلہ زیڈ پی ٹی سی چمپلاشیلجا نے وظائف تقسیم کئے ۔ اس موقع پر سرپنچ سنگھم کے ضلع کے صدر مدھوسدن گپتا و ریاستی پنچایت راج چیمبر کے صدر ستیہ نارائنا ریڈی و قائدین مہیشور ریڈی ‘ وینکٹ ریڈی ‘ یادیا ‘ وینکٹیش ‘ رویندر ریڈی کے علاوہ و دیگر موجود تھے ۔