چیوڑلہ۔/10ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ اسمبلی حلقہ کے کانگریس پارٹی کی جانب سے چیوڑلہ مستقر کے کے جی آر گارڈن میں 11ڈسمبر کو پارٹی کارکنوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔ جس میں صدر پردیش کانگریس کمیٹی پونالہ لکشمیا کے علاوہ سابق وزراء پی سبیتا اندرا ریڈی، جانا ریڈی، اندرا ریڈی ٹرسٹ کے چیرمین پی کارتک ریڈی کے علاوہ پارٹی کے اہم قائدین شرکت کریں گے۔ ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق صدر پی وینکٹ سوامی نے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر پارٹی کی رکنیت سازی کا بھی آغاز ہوگا۔ وینکٹ سوامی نے اس اجلاس کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ حلقہ جات چیوڑلہ، شنکر پلی، معین آباد، شاہ آباد اور نواب پیٹ کے پارٹی قائدین سے پرزور خواہش کی۔اس موقع پر کانگریس کے اہم قائدین موجود تھے۔