چیوڑلہ منڈل میں سڑکوں کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

چیوڑلہ ۔ 21 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیوڑلہ منڈل پریشد آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیوڑلہ زیڈ پی ٹی سی ممبر چھیلا شیلجا ، منڈل پریشد چیرمین ایم بالراج اورچمپلا ستیہ نارائن ریڈی نے کہا کہ حکومت نے چیوڑلہ منڈل کے 22 دیہی علاقہ جات کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے زائداز گیارہ کروڑ روپئے منظور کئے ہیں اور اس منظورہ رقم سے سڑکوں کی تعمیر عمل میں آئے گی کہا ۔ اس موقع پر صحافیوں کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔