چیوڑلہ۔ 7 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیوڑلہ لوک سبھا حلقہ سے سابق وزیر داخلہ پی سبیتا اندرا ریڈی کے فرزند پی کارتک ریڈی کو کانگریس پارٹی کی جانب سے امیدوار بنائے جانے پر پارٹی کارکنوں میں مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے پارٹی آفس کے روبرو زبردست آتش بازی کی گئی۔ کارکنوں نے کہا کہ کارتک ریڈی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لئے حتی المقدور کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سینئر قائدین پی وینکٹ سوامی، سابق زیڈ پی ٹی سی ایم بالراج، لیڈرس گوپال ریڈی ، محمد علی، ہنمنت ریڈی، جناردھن کے علاوہ منڈل کانگریس پارٹی کے صدر ملاری رمنا ریڈی، نائب صدر جی شیکھر ریڈی اور دوسرے کانگریس قائدین موجود تھے۔