چیوڑلہ اور پرگی میں سڑک حادثات، دو افراد بشمول کمسن ہلاک

حیدرآباد /10 فروری ( سیاست نیوز ) چیوڑلہ اور پرگی کے علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک کمسن ہلاک ہوگیا ۔ چیوڑلہ پولیس کے مطابق 3 سالہ ابھیروپ جو آلور ولیج کے ساکن آنند کا بیٹا تھا ۔ آنند پیشہ سے فوجی بتایا گیا ہے جو آسام ملٹری میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور اس کی بیوی بچے یہاں رشتہ داروں کے پاس تھے کل ابھیروپ اپنے رشتہ داروں کے ہمراہ بیل بنڈی میں جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جس کے سر پر گہری چوٹ آئی ۔ کل رات فوت ہوگیا ۔ پرگی پولیس کے مطابق 40 سالہ بی راملو جو مسالہ کوٹی گڈیم پرگی کا ساکن تھا ۔ راملو 5 فروری کے دن پیدل جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جس کی علاج کے دوران کل رات موت ہوگئی ۔