چین میں فیکٹری میں دھماکہ،سات ہلاک

بیجنگ31مارچ(سیاست ڈاٹ کام)چین کے جیانگسو صوبے میں اتوار کی صبح ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے سے دھماکہ ہوگیا جس میں کم ازکم سات افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے ۔روزنامہ جنوبی چین مارننگ پوست کی رپورٹ کے مطابق کنشان کمپریہینسو ٹیکس-فری زون میں دھماکہ صبح سات بج کر 12بجے ہینڈلنگ پریسیجن میٹل کمپنی احاطے کے کھلے علاقے میں ہوا۔رپورٹ کے مطابق کچرے کو رکھنے والے دھات کے کنٹینر میں دھماکہ ہوا۔دھماکے کی وجہ کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔جیانگسو میں 10دنوں کے اندر یہ دوسرا زبردست دھماکہ ہے ۔اس سے پہلے یانچینگ شہر میں 21مارچ کو ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 78افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔