چین میں بڑی مسجد کو مہندم کرنے کے منصوبہ کو احتجاجیو ں نے ناکام بنایا۔ویڈیو

مغربی چین میں بنی نئی مسجد کو مقامی انتظامیہ نے منہدم کرنے کا منصوبہ بنایاتھا جس کو سینکڑوں مسلمانوں کے احتجاج کے پیش نظر ملتوی کرنا پڑا۔جمعرات کے روز نیزایہ میں مشرقی وسطی کے طرز پر دوسال کے وقفہ میں تعمیر کے بعد ویزیہو گرانڈ مسجد کی افتتاح کے موقع پر سینکڑوں کی تعداد میں چینی مسلمان جمع ہوگئے ۔

انتظامیہ کے خلاف انہوں نے احتجاج کیا۔ صوبائی حکومت نے تین اعلان کئے اور کہاکہ مسجد کی عمارت دی گئی اجازت پرتعمیر نہیں کی گئی ہے لہذا ہم اس کو منہدم کررہے ہیں۔

اس اعلان میں یہ بھی کہاگیا کہ ’’ اگر مسجد منتظمین ہماری بات کو ماننے سے انکارکرتے ہیں تو قانون کے مطابق زبردستی مسجد کو منہدم کردیاجائے گا‘‘۔ نصف شب کے بعد مقامی پولیس سربراہ نے کہاکہ احتجاج کے پیش نظر حکومت مسجد منہدم نہیں کرسکی۔

انہوں نے مزید کہاکہ مقامی انتظامیہ نے دوبارہ تعلیم پر رضامندی کی بات کو زیر غور لیا ہے۔حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ مسجد کے نصب کئے گئے نو گنبدانوں کو ہٹانے کے لئے رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

ساوتھ چین مارننگ پوسٹ نے جمعہ کے روز خبر دی کہ اس خصوص میں کئی سوال پیدا ہورہے ہیں کہ اگر متعلقہ منظوری جاری نہیں کی گئی تھی تو مسجد کی تعمیر کی اجازت کس طرح دی گئی۔

نیزایہ ایک خود مختار علاقہ ہے جہاں پر تازہ ترین واقعہ کو مذہب کے خلاف حکومت کی تازہ ترین دھمکیوں کو خطرات کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

چین میں23ملین سے زائد مسلمان رہتے ہیں‘ اورصدیوں سے نیزایہ علاقے کا اسلام اہم حصہ مانا جاتا ہے۔