چینی سفارت خانہ حملہ میں ملوث پاکستانی دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ماہ کراچی میں واقع چینی سفارت خانہ پر حملہ کرنے والا ایک پاکستانی علیحدگی پسند افعانستان میں ہوئے خودکش دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ مذکورہ علیحدگی پسند کے گروپ نے اس خبر کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں منگل کو ہوئے ایک خودکش حملہ میں اسلم بلوچ دیگر چار افراد کے ساتھ خودکش حملہ میں ہلاک ہوگیا۔ اس کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وہ بلوچستان لبریشن آرمی کے قائدین میں سے ایک تھا۔ البتہ گروپ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی آزادی کے لیے وہ اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ دوسری طرف قندھار پولیس سربراہ تادین خان نے بھی خودکش حملہ کی توثیق کی۔ یاد رہے کہ ماہ نومبر میں کراچی میں واقع چینی سفارت خانہ پر کئے گئے حملہ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT