چینائی کو آئی پی ایل 2015 کی مقبول ترین ٹیم کا اعزاز

نئی دہلی ۔28 مئی۔(سیاست ڈاٹ کام) چینائی سوپر کنگس اور خطاب حاصل کرنے والی ٹیم ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل 2015 ء کی مقبول ترین ٹیم کا اعزاز حاصل ہوا ہے جیسا کہ ہندوستان بھر میں موجود کرکٹ کے شائقین نے ایک سروے میں اپنی رائے دی ہے ۔ ہندوستان کے نمبر ایک موبائیل براؤزر یو سی براؤزر کی جانب سے کئے گئے سروے میں چینائی سوپر کنگس کو عوامی مقبولیت کی دوڑ میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے جب کہ دوسری مرتبہ خطاب اپنے نام کرنے والی ممبئی انڈینس کو بھی مقبول ترین ٹیم میں اعلیٰ مقام حاصل ہوا ہے ۔ ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجرس بنگلور کو تیسرا مقام حاصل ہوا ہے ۔ ٹورنمنٹ میں دہلی اور چینائی کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کو سب سے مایوس کن مقابلہ قرار دیا گیا کیونکہ سروے میں 67 فیصد عوام نے اس کو ٹورنمنٹ کا انتہائی غیردلچسپ مقابلہ قرار دیا ہے ۔