چیمپئنس ٹرافی :انگلینڈ نے پاکستان کو 8-2 سے ہرایا

بھوبنیشور 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ نے غیر معمولی متاثر کن مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے پول اے میچ میں پاکستان کو 8-2 سے شکست دی اور یہ ایف آئی ایچ چیمپئنس ٹرافی کی تاریخی کی اب تک کی بہترین کامیابی رہی۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بلجیم کے خلاف شکست ہوئی تھی۔ دوسرا میچ کے پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف گول کر کے برتری حاصل کرلی۔ دوسرے کوارٹر میں یکے بعد دیگرے مزید تین گول بناتے ہوئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا ۔ پہلے دو گول کے بعد پاکستان نے گول کیپر عمران بٹ کو تبدیل کردیا اور علی امجد کو لایا گیا لیکن انگلینڈ نے گول بنانے کا سلسلہ جاری رکھا چنانچہ مزید تین گول ہونے کے بعد عمران بٹ کو واپس میدان میں لایا گیا ۔ تیسرے کوارٹر میں انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش نہیں کیا لیکن آخری منٹ میں چھٹا گول بنالیا ۔ چوتھے اور آخری کوراٹر کے شروع ہی میں انگلینڈ نے ایک اور گول کیا اور میچ کے 59 ویں منٹ میں 8 واں گول بنایا ۔ پاکستان کو میچ کے آخری منٹ میں دوسرا گول بنانے کا موقع ملا ۔ اس سے پہلے آسٹریلیا اور بلجیم کے مابین کھیلا گیا میچ 4-4 سے ڈرا ہوگیا ۔ چیمپئنس ٹرافی کے پہلے دن جرمنی نے میزبان کو بھی 1-0 سے شکست دیدی ۔