نئی دہلی ۔ /19 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائدین نے دہلی سکریٹریٹ کے روبرو بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی کیونکہ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال اور ان کے وزراء نے لیفٹننٹ گورنر کے دفتر کے روبرو اپنا دھرنا ختم کرتے ہوئے اس کو اپنی فتح قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے دہلی کے عوام کو مبارکباد پیش کی کہ انہوں نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔