شاد نگر ۔ /17 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر حلقہ کے کتور منڈل کے موضع پنجرلہ کا تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ آج بروز جمعرات دوپہر کے بعد دورہ کریں گے ۔ وہ ضلع محبوب نگر کے اڈکل میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر کتور منڈل کے موضع پنچرلہ پہونچیں گے ۔ موضع پنچرلہ میں واقع پراکٹیکل اینڈ گامبل کمپنی ( پی اینڈ جی) میں پلانٹ کا افتتاح کریں گے ۔ بعد ازاں قریب میں واقع جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے اور مذکورہ کمپنیوں کا معائنہ کریں گے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دو رہ کو کامیاب اور بہترین بنانے کیلئے ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی پریہ درشنی ، ڈی آئی جی ، شیشی دھر ریڈی ، ضلع ایس پی محبوب نگر ، ناگیندر کمار ، رکن اسمبلی شادنگر ، وائی انجیا یادو ، ڈی ایس پی شادنگر دورنا چارلو ، سرکل انسپکٹر رورل گنگادھر کے علاوہ دیگر سرکاری اور خانگی عہدیداروں نے تفصیلی معائنہ کیا ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست کا قیام اور چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرا شیکھر راؤ اقتدار حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ حلقہ اسمبلی شاد نگر کا دورہ کررہے ہیں ۔