کوڑنگل /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ روز شام میں سات بجے بس اسٹانڈ کے دامن میں واقع بین ریاستی امبیڈکر چوراہے پر بہوجن بتکماں تہوار جوش و خروش سے منایا گیا ۔ صبح کی اولین ساعتوں سے مستقر کوڑنگل کے علاوہ اطراف و اکناف مقامات پر منظمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر تشہیر کی وجہ مرد و خواتین حضرات کثیر تعداد میں اُمڈ پرے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے ٹی یو ایف ریاستی سکریٹری ویملکا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر ضلع محبوب نگر ایم پی کی حیثیت سے رہ کر ضلع کیلئے کچھ نہیں کیا ۔ قرب و جوار میں دستیاب ہونے والے پھلولوں سے تیار کئے جانے والے بتکماں تہوار کیلئے مبلغ پندرہ کروڑ روپیوں کی خطیر رقم خرچ ہوئے ۔ ہائی ٹیک بتکماں تہوار میں تبدیل کیا گیا ہے ۔ نیز ویملکا نے ایم پی کویتا پر ریمارک کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی موصوفہ نے آشا ورکرز کے تعلق سے نرم رویہ اپنایا ہے جو نامناسب ہے ۔ انہیں چاہئے کہ آشا ورکرز کے مسئلہ کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جاکر یکسوئی کی راہ ہموار کی جائے ۔ اس پروگرام میں نمائندہ انجمنوں کے قائدین مسرز ناگ ، راجو ، موہن ، ناگی ریڈی ، انیتا ، پدما ، جوتی ، ایرن پلی ، سرینواس اور کرشنم راجو وغیرہ نے حصہ لیا ۔