چیف منسٹر کے بیرونی دورہ میں رکن اسمبلی آرمور بھی شامل

نظام آباد:19؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے سنگا پور کے دورہ میں رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کو بھی شامل کیا گیا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو اقتدار کے حاصل کے بعد پہلی مرتبہ سنگا پور کا دورہ کررہے ہیں اور اس دورے میں ضلع کے رکن اسمبلی کو شامل کیا جانا اہمیت کا حامل ہے۔جیون ریڈی ابتداء ہی سے چیف منسٹر کے چندر شیکھر رائو کے وفاداروں میں شمار کئے جاتے ہیں اسی وجہ سے انہیں سب سے قبل آرمور حلقہ سے ان کے ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تھا اور انہوں نے سابق اسپیکر سریش ریڈی کو شکست دی تھی اقتدار پر حاصل کے بعد پہلا دورہ آرمور حلقہ سے کرتے ہوئے آرمور میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے 114 کروڑ روپئے مختص کیا تھااور پہلے بین الاقوامی دورے میں جیون ریڈی کو شامل کرنے پر رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی مسرت کا اظہار کیا۔ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی آج شام کے سی آر کے ساتھ سنگا پور روانہ ہوں گے۔