ممبئی 22 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے سینئر وزیر نارائن رانے نے آج کہا کہ کانگریس پارٹی وزیر اعظم کی موجودگی والی تقاریب میں چیف منسٹر پتھروی راج چاوان کی ہتک برداشت نہیں کریگی ۔ چاوان نے کل ناگپور میں ایک تقریب میں شرکت نہیں کی تھی جہاں مودی شریک تھے ۔ شولاپور میں گذشتہ ہفتے ایک تقریب میں بی جے پی کارکنوں نے ان کی ہتک کی تھی ۔ نارائن رانے کہا کہ ہم مستقبل میں ہمارے چیف منسٹر کی ہتک برداشت نہیں کرینگے ۔ جس طرح وزارت عظمی کا تقدس ہے اسی طرح چیف منسٹر کا عہدہ بھی اہم ہے اور اس کا احترام کیا جانا چاہئے ۔