چیف منسٹر کرناٹک کی ارون جیٹلی سے ملاقات، جی ایس ٹی معاوضہ مدت میں توسیع کی اپیل

نئی دہلی 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور درخواست کی کہ جی ایس ٹی معاوضہ مدت میں 2025 ء تک توسیع کریں کیوں کہ مابعد جی ایس ٹی ریاست کا مالیاتی خسارہ 20 فیصد تک جا پہنچا۔ فی الوقت ریاستیں جی ایس ٹی کے نفاذ 2017 ء کے بعد سے پانچ سال کے معاوضہ کے حقدار یعنی 2022 ء تک پاسکتے ہیں۔ حکام کے مطابق پارلیمنٹ کامپلکس میں ہوئی اپنی میٹنگ کے بعد کمارا سوامی نے کہاکہ ریاست کا مالی خسارہ 2022 ء تک بھی متاثر ہوسکتا ہے جس کے باعث ریاست کی جانب سے چلائے جارہے مختلف اسکیموں اور انفراسٹرکچر کاموں پر اثر پڑے گا۔ حالانکہ موجودہ مالی سال میں بہ نسبت گزشتہ مالی سال کے جی ایس ٹی رقومات میں اضافہ ہوا ہے۔