چیف منسٹر کا یکم مارچ کو دورہ تما پور

نظام آباد:25؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر رائو یکم؍مارچ کو بیر کور منڈل کے تما پور میں ایک مندر کی مورتیوں کو تنصیب کے پروگرام میں شرکت کررہے ہیں یہ بات وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی نے بتایا۔ انہوں نے بتایا کہ یکم ؍ مارچ کے روز چیف منسٹر چندر شیکھر رائو اپنی شریک حیات کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کریں گے اور مورتیوں کی تنصیب کے خصوصی پروگرام میں پوجا کریں گے۔ چیف منسٹر کے آمد کے سلسلہ میں انتظامات شروع کردئیے گئے ہیں۔ چیف منسٹر کے سیکوریٹی عہدیداروں نے بھی جائزہ لیا۔