چیف منسٹر کا علامتی پتلہ نذرِ آتش

یلاریڈی۔ 9 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے آتماکور علاقہ پر کسانوں نے تلنگانہ وزیراعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا علامتی پتلا نذرآتش کیا۔ عوام نے پہلے وزیراعلیٰ کے علامتی پتلے کو موضع میں گشت کروایا۔ وزیر اعلیٰ کے خلاف نعرے بلند کئے۔ مسٹر کے سی آر پر وعدہ خلافی کا الزام لگایا۔ انتخابات میں دیئے گئے تیقن کو برائے نام چند کسانوں کیلئے عمل کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ڈیمانڈ کیا کہ زرعی قرض کی معافی تمام کسانوں کیلئے ہو، ورثہ احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔ اس موقع پر کانگریس قائد مسٹر مہیندر ریڈی اور کثرت سے کسان موجود تھے۔