چیف منسٹر پر دلتوں کو نظرانداز کرنے کا الزام

مہادیو پور 28 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندرشیکھر راؤ دلت طبقہ کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت طبقہ کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایم آر پی ایس کی جانب سے مہادیو پور نے ایک صحافتی اعلامیہ جاری کیا۔ اُنھوں نے اس پریس نوٹ میں بتایا کہ کڈیم سری ہری کو نائب وزیراعلیٰ منتخب کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہیں لیکن چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ نے دلت طبقہ کے لئے کئی ایسے بلند بانگ اعلانات کئے تھے کہ وہ دلتوں کی فلاح و بہبود اور ان کی پسماندگی کو دور کریں گے۔ لیکن آج تلنگانہ حکومت اور چیف منسٹر نے رکن اسمبلی دلتوں کو ایک بھی وزیر کا عہدہ نہیں دیا گیا۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ چیف منسٹر دلت طبقہ کے مخالف ہیں۔ اس کے علاوہ پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ تلنگانہ ریاست میں 12 فیصد دلت طبقات ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ جو رکن اسمبلی دلت طبقہ سے تعلق رکھنے والے ہیں انھیں وزیر کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ ایم آر پی ایس کے ضلع جنرل سکریٹری کے ستیم کے علاوہ سمپیا صدر رائے متو ضلع نائب صدر پریس نوٹ جاری کرنے میں شامل ہیں۔