چیف منسٹر نے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ مواضعات کا معائنہ کیا

کلواکرتی۔/3 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر نے صبح 10بجے حیدرآباد سے نکل کر محبوب نگر ضلع کے آمنگل منڈل کے کندکور گاؤں کے ایک دیہات مرچلا میں سروے کیا جس کے بعد وہ وہاں سے نکل کر آمنگل منڈل کے کئی ایک دیہاتوں جیسے پولے پلی، مدوین، چری کنڈہ، آرکو توٹا پلی کا فضائی سروے کیا جبکہ مارچلا میں انہوں نے ایک فوٹو سیشن کا افتتاح بھی انجام دیا۔ ان کی آمد کے موقع پر کوڑتال، آمنگل میں پولیس کا زبردست بندوبست کیا گیا تھا جبکہ کسی کو بھی ان کے قریب پہنچنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہاں تک کہ کلواکرتی ٹی آر ایس انچارج جئے پال یادو پہنچے تو انہیں بھی روک دیا گیا جس کے سبب سابق ایم ایل اور ان کے حامیوں نے پولیس کے خلاف نعرہ بازی کی اور پولیس زیادتی کا الزام عائد کیا جبکہ میڈیا کو بھی جانے سے روک دیا گیا تھا۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ہیلی کاپٹر میں اگریکلچر کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود ہونے کی اطلاع ہے۔

لنگم پیٹ میں موٹر بائیک نذرآتش
یلاریڈی ۔/3 ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے راملہ سے تعلق رکھنے والی موٹر بائیک APAN7887 کو اس موضع سے تعلق رکھنے والے نرسملو، گوپال، لکشمی نے نذر آتش کردیا۔ تین دن قبل پرانی دشمنی کے سب ان تینوں نے مل کر راملو پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا تھا جس پر متاثرہ نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔جس پر برہم ہوکر ان تینوں نے مل کر راملو کی بائیک کو نذر آتش کردیا۔ انسپکٹر راکیش سے شکایت درج کرانے پر پولیس نے نرسملو، گوپال، لکشمی پر کیس درج کرتے ہوئے ان تینوں کو حراست میں لے لیا۔