چیف منسٹر میگھالیہ ۔ راجناتھ سنگھ ملاقات

نئی دہلی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر میگھالیہ مکل سنگما نے آج مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی اور مختلف مسائل بشمول گذشتہ ماہ ریاست میں ایک آئی بی عہدیدار کے قتل پر تبادلہ خیال کیا ۔ 20منٹ طویل ملاقات میں چیف منسٹر نے راجناتھ سنگھ کو نظم و قانون کی صورتحال سے اور شورش پسندی سے نمٹنے کیلئے ریاست کے اقدامات سے واقف کروایا ۔ گاروہلز میں شورش پسندی سراٹھا رہی ہے ۔ آئی بی عہدیدار اور ایک لیڈر جو سرکاری بس میں سفر کررہے تھے اس علاقہ میں اغوا کرلئے گئے تھے اور ان کی نعشیں ایک ماہ بعد دستیاب ہوئی تھیں۔