بودھن یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیرمین میناریٹی ڈیپارٹمنٹ کانگریس پارٹی ریاست تلنگانہ جناب محمد خواجہ فخرالدین نے گذشتہ شام یہاں بودھن کے ای بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بودھن شہر میں گورنمنٹ ڈگری کالج اردو میڈیم کی عمارت تعمیر کرنے کانگریس دور حکومت میں دو کروڑ روپئے رقم منظور کی گئی تھی ۔ گذشتہ عام انتخابات سے قبل منطورہ مذکورہ رقم کو ٹی آر ایس حکومت تاحال جاری نہے ںکی ۔ جناب فخرالدین نے کہا کہ اردو میڈیم کی یہاں ذاتی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو عارضی ٹین شیڈ میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رکن اسمبلی جناب محمد شکیل عامر کا برسر اقرتدار سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن کمشنریٹ ہائیر ایجوکیشن ان کی نمائندگی کو بھی نظر انداز کر رہی ہے ۔ جناب فخرالدین نے کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کو مسٹر کے چندر شیکھر راؤ صرف رسم سنگ بنیاد یا رسم افتتاح کی تقاریب میں شرکت کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں ۔ دونوں اقلیتی قائدین عہدے رکھنے کے باوجود اختیارات سے محروم ہیں ۔ جناب فخرالدین نے کہا کہ کانگریس دور حکومت میں مسلم قائدین کو دیگر قائدین کے برابر اقتدار میں مواقع حاصل تھے ۔ جناب فخرالدین نے کہا کہ کے سی آر زیادہ دنوں تک مسلمانوں کو دھوکہ میں نہیں رکھ سکتے ۔ ٹی آر ایس کو مسلمانوں سے کئے گئے انتخابی وعدے 12 فیصد تحفظات فراہم کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ روزنامہ سیاست کی طرف سے مسلمانوں کو تحفظات فارہم کرنے کیلئے شروع کردہ تحریک میں مزید شدت پیدا کرنے کی پارٹی کارکنوں اور عوام الناس سے خواہش کی ۔ ضلع صدر میناریٹی ڈیپارٹمنٹ جناب سمیر احمد نے کیا ۔ تحفظآت کی فراہمی کیلئے بودھن شہر میں بھاری پیمانے پر احتجاج منظمن کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کمیونسٹ پارٹیوں کے علاوہ جماعت اسلامی و دیگر فلاحی تنظیموں سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں سکیندر ، فاروق قادری ، مصطفی الطاف کے علاوہ مقامی صدر میناریٹی سیل شیخ فصیح الدین ،میر الیاس علی ، سید ظہیر احمد ،عبداللہ قریشی ، عبدالعظیم ، شیخ محی الدین پاشاہ اور سید شاکر وغیرہ موجود تھے ۔ بعد ازاں ریاستی صدر میناریٹی سیل نے درگاہ حضرت سید شاہ جلال بخاری پر حاضری دی اور عرس شریف میں شرکت کی ۔ اس موقع پر عرس کمیٹی کے ارکان کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔