محبوب نگر۔/4جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی ایم ایل اے وی سرینواس گوڑ کی نمائندگی پر محبوب نگر میں ایک خاتون کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم کی منظوری عمل میںآئی۔ محبوب نگر کے ٹی آر ایس قائد تقی حسین تقی کے برادر نسبتی محمد یوسف شریف کی اہلیہ کے علاج کیلئے وی سرینواس گوڑ کی نمائندگی پر چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے رقم کی منظوری کا لیٹر تقی حسین تقی کو ایم ایل اے نے حوالے کیا۔ تقی حسین تقی نے کامیاب نمائندگی پر ایم ایل اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایم ایل اے نے منتخب ہونے کے بعد اپنے حلقہ کے ضرورت مندوں کے لئے بڑی جدوجہد کے ذریعہ رقومات منظور کروائے ہیں وہ ایک کارنامہ ہے۔ تاحال سی ایم ریلیف فنڈ سے زائد از 2کروڑ کی رقم منظور کرواچکے ہیں۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائدین راجیشور گوڑ وینکٹیا، چیرو کوپلی راجیش، محمد معراج و دیگر موجود تھے۔