نظام آباد:29؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بالکنڈہ حلقہ کے موضع موتے سے تعلق رکھنے والے افراد نے چیف منسٹر مسٹر چندرشیکھر رائو سے ملاقات کرتے ہوئے موتے کا دورہ کرنے کی خواہش کی۔ واضح رہے کہ سال 2001 ء میں ٹی آرایس تحریک کے آغاز کے موقع پر موضع موتے کی عوام نے سب سے پہلے موتے کی عوام نے ان کا ساتھ دیا تھا اور تحریک میں یہاں سے شدت پیدا کی تھی اور کے چندر شیکھر رائو نے یہاں کی مٹی حاصل کرتے ہوئے اپنے پاس محفوظ رکھا تھا اور اس روز عہد کیا تھا کہ تلنگانہ کے حصول کے بعد اس مٹی کو دوبارہ یہاں پر لاکر ڈالوںگا اور اپنے عہد کو پورا کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بل پاس ہونے کے بعد 28؍ مارچ2014 کے روز اپنے عہد کو پورا کیا تھااور اس روز چندر شیکھر رائو جذباتی ہوکر اس بات کو واضح کیا تھا کہ موتے کے دیہاتیوں نے سب سے پہلے تحریک کی تائید کی جس کی وجہ سے تلنگانہ میں زبردست تائید حاصل ہوئی اور موتے کیلئے ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے ان کے احسانوں کا بدلا چکانے کا اعلان کیا تھااور دو روز قبل حیدرآباد میں منعقدہ جلسہ میں موتے کا ذکر کرنے پر دیہاتیوں نے مسرت کا اظہار کرنے چیف منسٹر سے ملاقات کی اور اظہار تشکر کیا۔ رکن اسمبلی بالکنڈہ مسٹرپرشات ریڈی کے ہمراہ موتے سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے موتے کا دورہ کرنے کی خواہش کرنے پر چیف منسٹر نے فوری رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار پر آنے کا اعلان کیا تھا تاخیر ہوگئی ہے آئندہ ماہ کے آخری ہفتہ میں موتے کا دورہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔ جس پر دیہاتیوں نے مسرت کا اظہار کیا۔
مدہول میں سمر کیمپ کا افتتاح
مدہول/29اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بنیادی تعلیم ہی اعلی تعلیمی یا فتہ ہو نے کی ضمانت ہے اگر یہ کمزور ہو جائے تو اعلی تعلیم حا صل کر نا مشکل ہو جا تا ہے لہذا طلبا ء کی تعلیمی خا میوں کو پرا ئمری سطح پر ہی دور کیا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہار جناب وشو نا تھ کدم منڈل ایجو کیشن آفیسر مدہول منڈل نے آج سمر کیمپ سے مخاطب ہو کر کیا انہوں نے کہاکہ حکومت کی جا نب سے سمر کیمپ کا آغاز طلباء کی تعلیم کو پروان چڑھا نے کیلئے ریاست بھر میں منعقد کیا جار ہا ہے انہوں نے کہاکہ ایسے طلباء جو کمزور ہیں ان کی تعلیمی میعار میں اضافہ کیا جا ئے گا اور روز آنہ بلا ناغہ صبح 8 بجے مدرسہ پہنچے واضح رہے کہ آج سے سمر کیمپ کا انعقاد پر ائمر ی اسکول مدہول میں منعقد کیا گیا اس کیمپ کی افتتاحی تقریب سے بی انیل سر پنج مدہول نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کی جا نب سے اٹھائے گئے مذکورہ اقدام طلباء کی صلا حیتوں کو پروان چڑھا نے میںکا فی سود مند ثا بت ہوگا ۔اس موقع پر طلباء میں حکومت کی جا نب سے سر براہ کی گئی کتابوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس موقع پر پر کا ش ٹیچر ، محمداقبال احمد سی آر پی مدہول ، خواجہ ، ایوب علی ، ذیشان کے علاوہ اولیا طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔