چیف منسٹر سے اظہار تشکر

یلاریڈی ۔13مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی ٹی آر ایس اقلیتی قائدین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ تلنگانہ وزیر اعلیٰ مسٹر چندرا شیکھر راؤ نے مشن کاکتیہ پروگرام کے افتتاح کے موقع پریلاریڈی حلقہ کو مختلف شعبوں میں ترقی کیلئے فنڈ منظور کرنے کا اعلان اقلیتی طبہ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ۔ ٹی آر ایس منڈل اقلیتی سیل صدرمسٹر محمد عباداللہ نے مزید کہا کہ یلاریڈی ‘ گندھاری لنگم پیٹ کے شادی خانوں کیلئے دیڑھ کروڑ روپئے منظور کرنے کا تیقن پر اظہار تشکر کیا اور ساتھ ساتھ یلاریڈی کو 10بستر والا دواخانہ اور 132KV برقی سب اسٹیشن اور گیارہ 33/11 KV کے برقی سب اسٹیشن تاڑوائی میں آئی ٹی آئی منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مالتمیدہ پر اگریکلچرل آئی ٹی آئی ‘ یلاریڈی حلقہ کے 100دیہاتوں کو فی کس پانچ لاکھ روپئے سڑکوں کی تعمرات کیلئے عیسائی طبقہ کیلئے 50لاکھ روپئے شادی خانہ کیلئے منظور کرنے کا تیقن حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ ایک عرصہ دراز بعد کسی وزیراعلیٰ نے اس پسماندہ حلقہ کو اس قدر کثیر فنڈ جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ مسٹر محمد عباداللہ نے رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی کی انتھک جدوجہد کی ستائش کی اور اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس قائد سید حبیب اللہ ‘ محمد یوسف علی ‘ محمد عبدالرفیق اور دوسرے موجود تھے ۔