چیف منسٹر سے اظہار تشکر

بودھن ۔ 21جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے نوتشکیل وقف بورڈ میں رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر کو بھی شامل کئے جانے پر بودھن ٹاؤن کنوینر ٹی آر ایس پارٹی جناب محمد عابد احمد صوفی ایڈوکیٹ نے مسرت کا اظہار کیا اور انہوں نے اپنے صحافتی بیان میں ٹی آر ایس پارٹی کے حرکیاتی مسلم رکن اسمبلی جناب شکیل کی ارکان مقننہ پر مشتمل وقف بورڈ میں بحیثیت رکن کی شمولیت پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا ۔ جناب شکیل کو وقف بورڈ میں جگہ فراہم کرنے پر بودھن کے ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور پارٹی قائدین جناب اعجاز خان فلور لیڈر ٹی آر ایس پارٹی بلدیہ بودھن ‘ سابق رکن بلدیہ سید اشفاق علی ‘ سابق صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین ایڈوکیٹ ریاستی قائد ‘ محمد عبدالرزاق عبدالحکیم ودیگر قائدین نے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔