نارائن پیٹ۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے اپنے کیمپ آفس نارائن پیٹ میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے جاری کردہ رقمی امداد چار مستحقین کے منجملہ 1,53,500 ( ایک لاکھ ترپن ہزار پانچ سو روپیہ) کے چیکس حوالے کئے۔ تفصیلات کے بموجب شیو چندر گوڑ کمسان پلی کو 60000/- ( ساٹھ ہزار ) کوٹہ کونڈہ سے تعلق رکھنے والے نرسمہا کو 60000/- ( ساٹھ ہزار ) جلال پور سے تعلق رکھنے والے تروپتماں کو 24000 ( چوبیس ہزار روپیہ ) اور نارائن پیٹ سے تعلق رکھنے والی لکشمی کو 9500 ( نو ہزار پانچ سو روپیہ) کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر صدر ٹاؤن ٹی آر ایس مسٹر راج وردھن ریڈی اور متعلقہ مواضعات کے ٹی آر ایس قائدین و دیگر موجود تھے۔
عشق میں ناکامی سے دلبرداشتہ طالب علم کی خودکشی
مکہ راج پیٹ۔/28 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چیکنٹہ کے قریب میں واقع موضع نارلہ پور میں 18 سالہ طالب علم عشق میں ناکام ہونے سے دلبرداشتہ ہوکر بڑے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے بموجب موضع نارلہ پور کا ناگا راجو نامی18 سالہ طالب کا اسی موضع کی لڑکی سے پچھلے کچھ عرصہ سے محبت کا سلسلہ جاری تھا۔ مذکورہ لڑکے کے والدین نے اس لڑکی سے شادی پر انکارکردیا۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر ناگاراجو نامی طالب علم نے اسی موضع کے مضافات میں ایک بڑے درخت سے پھانسی لیکر برسر موقع ہلاک ہوگیا۔اس حادثہ کے تعلق سے پولیس نے بعد پنچنامہ مقدمہ درج کرلیا ہے۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔