چیف منسٹر بہار جاسوسی کررہے ہیں

میری قیامگاہ کے قریب کیمرے کی تنصیب : تیجسوی یادو
پٹنہ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے آج الزام عائد کیاکہ چیف منسٹر بہار نتیش کمار طاقتور سی سی ٹی وی کیمرہ اُن کی قیامگاہ کے احاطہ کی دیوار پر نصب کرتے ہوئے اُن کی جاسوسی کررہے ہیں۔ چیف منسٹر کی قیامگاہ اُن کے بنگلے کے قریب ہی ہے۔ ریاستی اسمبلی کے قائد اپوزیشن یادو 5 ، دیش رتنا مارگ پر واقع بنگلہ ہے اور یہ نتیش کمار کے 7 سرکولر روڈ بنگلے کے عقب میں واقع ہے جو پٹنہ میں ہے۔ چیف منسٹر کی سرکاری قیامگاہ 1 ، اینی مارگ پر ہے۔ اُنھوں نے اپنے ٹوئٹر پر سی سی ٹی وی کی ایک تصویر شائع کی اور سوال تحریر کیاکہ چیف منسٹر کو یہ احساس کیوں ہوا کہ اپنے سیاسی حریف کی سرحدی دیوار پر ہی کیمرہ نصب کرنے کی ضرورت ہے۔