چندی گڑھ 20 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے آج چیف منسٹر دہلی ارویند کیجریوال اور ان کے وزراء کے دہلی میں دھرنا دینے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ یہ دستور کی روح کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز کسی شخص کا دھرنا مضحکہ خیز معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی مقدمہ میں ایف آئی آر درج کرنے کے مسئلہ پر دھرنا دینا چیف منسٹر اور ان کی کابینہ کیلئے مضحکہ خیز ہے ۔ عام کارکن ایسا کرسکتے ہیں لیکن چیف منسٹر اور کابینی وزراء ایسا نہیں کرسکتے ۔انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں تاریخ ہند میں یہ اولین واقعہ ہے۔ پنجاب کانگریس کی جانب سے کئی کروڑ روپئے کے اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کے مطالبہ پر بادل نے کہا کہ سی بی آئی ایک سرکاری محکمہ ہے پنجاب کانگریس کو ایسے کسی پروگرام پر عمل آوری سے گریز کرنا چاہئے ۔