چیس : ابھجیت کو بدستور مشترکہ سبقت

دبئی ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گرانڈ ماسٹر اور سابق ورلڈ جونیر چمپئن ابھجیت گپتا نے اپنی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھا جیسا کہ انھوں نے قطر کے نژاد حسین عزیز کو مات دے کر دبئی انٹرنیشنل اوپن چیس ٹورنمنٹ کے آج یہاں سکنڈ راؤنڈ کے ختم پر دو پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ سبقت برقرار رکھی ہے۔ گپتا کو سیاہ مہروں کے ساتھ عزیز کے خلاف سخت محنت کرنی پڑی جو اچھی تیاری کے ساتھ آئے تھے۔ سکنڈ راؤنڈ میں نوجوان ہندوستانی وی کارتک نے توجہ حاصل کی جبکہ شیوا مہادیون نے بھی عمدہ پرفارمنس پیش کیا۔

آفریدی کو پی سی بی کی نوٹس
کراچی ، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے وطن واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا ہے۔ سابق کپتان نے فوری طور پر پی سی بی کو جواب بھی بھجوادیا ہے۔ آفریدی نے حالیہ ٹورنمنٹ کے بعد کپتانی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی تھی۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگ رہے، ’’میڈیا کو ہر بار انٹرویو دیتا ہوں، اس بار بھی دل کی بات کہی ہے‘‘۔