مدور /20 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیریال ٹاون و مضافات میں آج صبح پیش آئے 2 علحدہ علحدہ سڑک حادثات میں ایک گھریلو خاتون برسر موقع ہلاک و دیگر 3 افراد شدید زخمی ہوکر گاندھی دواخانے سکندرآباد میں زیر علاج ہیں ۔ سرکل انسپکٹر چیریال مسٹر ایل رگھو کے بموجب آج صبح 11 بجے چیریال ٹاون کے مطابق 2 مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے بے قابو ہوکر اپس میں متصادم ہوجانے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل عقبی سیٹ پر بیٹھی ہوئی مدور منڈل کے موضع گاگلہ پور کی 48 سالہ گھریلو خاتون وینکٹاں برسر موقع فوت ہوگئی ۔ سی سی کیمروں کے فوٹیج کی مدد سے مقامی پولیس ٹکر مارنے والے کی متلاشی ہے ۔ چیریال منڈل کے موضع مشتیال میں آج جنگاؤں سے سدی پیٹ جانے والی مال بردار لاری کے تیز رفتاری میں مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار 3 نوجوان پرشانت 21 سالہ ، شیوشنکر 19 سالہ ، وینکٹیش 27 سالہ شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں عینی شاہدین چیریال پولیس کی مدد سے گاندھی دواخانے سکندرآباد میں شریک کروایا ۔ جہاں وہ ہنوز تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے ۔