عادل آباد /7 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تلنگانہ ریاست پریس اکیڈیمی چیرمین مسٹر الم نارائنہ مستقر عادل آباد کے ضلع پرجا پریشد ہال میں منعقدہ ’’ مہا سبھا ‘‘ میں اپنے خظاب کے دوران صحافیوں کو مسلمہ حیثیت دی جانے والی اکریڈیشن کمیٹی میں دیگر زبانوں سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندوں کے ساتھ اردو اخبار کے نمائندے کو بھی شامل کرنے کے تیقن پر ریاست تلنگانہ کے اردو میڈیا میں مسرت کی لہر دوڑ گئی اور اردو صحافیوں نے مسٹر اہم نارائنا سے ا ظہار تشکر کیا ۔ مسٹر الم نارائنا نے صرف عادل آباد بلکہ ریاست کے تمام اضلاع میں 2015 میں قائم کی جانے والی ایکریڈیشن کمیٹی اردو صحافیوں کو شامل کرنے کا تیقن دیا ۔